Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد:ہوٹل مالک IPLسٹہ بازی کے الزام میں پولس حراست میں

اورنگ آباد:۔ مقامی کرائم برانچ اور بڑکن پولس نے مل کر IPLسٹہ بازی کے معاملہ میں ایک ہوٹل مالک کو آج گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کا نام اجئے شری کشن چودھری بتایا گیا ہے۔
اورنگ آباد دیہی پولس کی ایس پی ڈاکٹر آرتی سنگھ نے کہا کہ ہمیں جب اس کی معلومات ملی تو ہم ہوٹل مراٹھا پہنچے تو وہاں پر ملزم سٹہ بازی کا ریکیٹ چلا رہا تھا۔
پولس چھاپہ میں وہاں موبائیل فون، ٹی وی اور کچ دیگر اشیاء ملی ہیں جسکا استعمال سٹہ بازی میں ہورہا تھا۔ آرتی سنگھ نے کہا کہ یہ گرفتاری ہمارے حساب سے صرف ایک شروعات ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ اس کے ذریعہ سٹہ بازی کابڑا ریکیٹ پکڑنے میں مدد ملے گی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!