Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد:گرفتار کرنے کے بعد ملزم پولس کسٹڈی سے فرار

اورنگ آباد:۔ ایک معاملہ میں گرفتار کیا گیا ملزم کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل (GMCH) میں میڈیکل چیک اپ کے لئے لانے کے بعد وہ پولس کی گرفت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ملزم شیخ واحد شیخ اسد (20) جو کے سعیدہ کالونی کا رہنے والا تھااسے چھاونی پولس نے کل رات دوبارہ گرفتار کراسکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ جب اسے کرانتی چوک پولس اسٹیشن کے لوک اپ میں رکھنے کے لئے لے جایا جارہا تھا تو اس نے پولس کو پیٹ میں درد ہونے کی بات بتائی جسکے بعد پولس اسے گھاٹی دواخانہ لے گئی۔
معائنہ کرنے کے بعد جب اسے پولس کی گاڑی میں انتظار کرنے کے لئے کہا گیا تو وہ کسی طرح پولس کے شکنجے سے فرار ہوگیا۔
واضح ہو کہ چند دن قبل بھی گھاٹی ہی سیمزید دو قیدی فرار ہوگئے تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!