Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد:پولس کمشنر نے کلیکٹر آفس پر نکالے جانے والے شیو سینا کے عوامی مورچہ کی درخواست رد کی

اورنگ آباد:۔ شہر کہ پولس کمشنر ملند بھارمبے نے آج شیو سینا کے پولس کے خلاف کلیکٹر آفس تک مورچہ نکالنے کی درخواست کو رد کردیا ہے۔
کمشنر بھارمبے نے کہا کہ پولس ڈپارٹمنٹ نے باضابطگی سے شیو سینا کے مورچہ نکالنے کی درخواست کو رد کردیا ہے۔
پولس کمشنر نے مزید کہاکہ ’’اگر شیو سینا پولس کا حکم نظر انداز کریگی اور مورچہ نکالے گی تو اس معاملہ کو سنبھالنے کے لئے ہم پوری پولس فورس کے ساتھ تیار ہیں۔ ساتھ ہی مورچہ کے راستے پر CCTVوغیرہ بھی لگا دیے گئے ہیں‘‘۔ انھوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان ہمیشہ کی طرح ہی منائیں۔
واضح ہو کہ شیو سینا نے سنیچر کو شہر میں ہوئے حالیہ فساد کے بعد شیو سینا کے لیڈران کی گرفتاری کے خلاف مورچہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!