Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد:پانی کی ٹنکی میں لاش ملنے کے بعد قتل کے الزام میں 2گرفتار

اورنگ آباد:۔ بیگم پورہ پولس نے 2لوگوں کو ایک 30سالہ نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزمین نے قتل کرنے کے بعد لاش کو تاریخی ممباٹا پانی ٹنکی میں ڈال دیا تھا۔مقتول کی پہچان جبار غفار شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔
جبار ہلال کالونی کا رہنے والا تھاجس کی لاش کو اتوار کی رات نکالا گیا تھا۔ پولس نعش کو دیکھ قتل کی بے رحمی سے حیران تھی۔ ایک پولس افسر نے اس موقع پر کہا کہ ’’ ملزمین نے مقتول کا پیٹ کاٹ کر اندر کے اعضاء نکالے اور پیٹ میں پتھر بھر کر پانی ٹینک میں ڈال دیا تھا‘‘۔
ملزمین کی پہچان علیم الدین منہاج الدین انصاری (45سال) اور عمران عرف بابا کریم شیخ (22سال) کے طور پر کی گئی ہے جو ہلال کالونی ہی کے رہنے والے ہیں۔ گرفتار ملزمین نے پولس کو دیگر قتل کے بارے میں بھی معلومات دینے کی بات کی ہے۔ پولس کے مطابق ملزمین کے خلاف پہلے ہی سے سنگین جرائم درج ہیں جس میں دو قتل، لوٹ اور دیگر جرائم شامل ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!