Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد:پانچ سالہ بچی کے اغواء معاملہ میں ایک آدمی گرفتار

اورنگ آباد:۔ بائجی پورہ میں رہنے والی ایک 5سالہ بچی کو اغواء کرنے کے جرم میں اسی محلہ کے رہنے والے 32سالہ فیروز خان کو پولس نے گرفتار کرلیا۔ اغواء کی گئی بچی کے گھر والے فیروز خان کو پہلے سے پہچانتے تھے۔
ملزم کو محلے کے رہنے والے لوگوں نے فیروز کو جرم کرتے ہوئے پکڑلیا اور پھر جنسی پولس کے حوالے کردیا۔ جنسی پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر فہیم ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے مظلوم کی والدہ کی شکایت پرملزم کے خلاف سیکشن 363( اغواء)، 511( عمر قیدسزا ملنے والے جرائم)، 323(جان بوجھ کر زخم دینا)، 504اور 506کے تحت کیس درج کیا ہے۔
پولس افسر نے کہا کہ ہم یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ملزم کا اس کے پیچھے کیا مقصد تھا۔ ہم اس جرم کی تفتیش میں اس علاقہ میں CCTVفوٹیج کی بھی تلاش کررہی ہے۔تاکہ اسے ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کرسکیں اور تفتیش میں بھی آسانی ہو۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!