Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد:والوج وپنڈھرپورمیں ۷۵؍کمپنیوں میں توڑپھوڑ‘کروڑوں کانقصان پولس کاکومبنگ آپریشن ۲۰؍ گرفتا ر‘فسادبرپاکرنے کامعاملہ درج

اورنگ آباد:۱۰؍ اگست ( اسٹاف رپورٹر )کل دوپہر اوررات دیر گئے تک والوج ایم آئی ڈی سی‘پنڈھرپور علاقہ میں مراٹھا احتجاجیوں نے زوردارہنگامہ آرائی کی۔ تقریباساٹھ چھوٹی بڑی کمپنیوں میں توڑپھوڑکی گئی۔رات دیرگئے کمپنیوں میں توڑپھوڑکرنے والوں کی گرفتاری کیلئے پولس کے اسپیشل اسکواڈ نے کومبنگ آپریشن کیا۔ اطلاعات کے مطابق پولس نے اب تک بیس احتجاجیوں کو گرفتارکیاہے۔ یہ کومبنگ آپریشن کل رات بھراورآج دوپہر تک جاری رہا۔ پولس انتظامیہ نے بتایاکہ کمپنی میں توڑپھوڑکرنے والے گاڑیوں کونذرآتش کرنے والے‘ ٹرک وفائربریگیڈ اورپولس وین کوجلانے والے احتجاجیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کی جارہی ہے ۔یہاں پر دن بھرزیادہ ترکمپنیاں بندرہیں جگہ جگہ پولس کاسخت بندوبست تعینات کیاگیاتھا۔ آج دن میں اس علاقہ میں دکانیں بھی بند رہیں۔پولس نے بتایاکہ کمپنی اورانکے دفاترمیں موجود ملازمین کومارپیٹ کے معاملات اجاگرہورہے ہیں۔اس ضمن میں والوج ایم پولس میں معاملات درج کیے جارہے ہیں۔ کل ۹؍ اگست کو مراٹھا کرانتی مورچہ کے مہاراشٹربندکے دوران یہاں پرتشدد واقعات رونما ہوئے تھے۔ پنڈھرپورکے اوایسس چوک اررانجن گاؤں شین پونجی کی اندورنی کمپنیوں میں توڑپھوڑکی اور پولس کمشنر چرنجیو پرسادکی گاڑی پرپتھراؤ کردیاتھا۔ رات دیرگئے تک جگہ جگہ پرتشدد واقعات رونماہوتے رہے۔لگاتارہورہے پتھراؤ کے سبب پولس کو ہجوم کوقابومیں کرنے میں کافی مشکلات پیش آئیں۔ جیسے ہی معاملہ ٹھنڈاہوا۔رات دس بجے بعدپولس نے سخت رویہ اختیارکرتے ہوئے احتجاجیوں کے خلاف فسادبرپاکرنے اوراملاک کونقصان پہنچانے کے معاملات درج کیے۔ پولس نے بتایاکہ اب تک بیس افرادکوحراست میں لیاگیاہے یہ تعدادبڑھ سکتی ہے ۔کمشنر پرسادنے اعلی افسران کی میٹنگ میں فسادبرپاکرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات دیے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!