Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد:میڈیکل امتحان میں ناکام ہونے پر گرل فرینڈ کو ٹھہرایا ذمہ دار

کہا فیس وہ بھرے, لڑکی کی پولس شکایت پر ہوئی گرفتاری

اورنگ آباد: بی ایچ ایم ایس کے سال اوّل میں تعلیم حاصل کر رہے ایک طالب علم نے اپنے امتحان میں ناکامی کے بعد اس کے لئے اپنی گرل فرینڈکو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ طالب علم کے مطابق اسکی گرل فرینڈ نے امتحان کے موقع پر اسکا دھیان بھٹکایا اور وہ فیل ہوگیا جسکے بعد اس نے اپنی گرل فرینڈ کو اسکی فیس بھرنے کو کہا۔ جب لڑکی نے خود کو اس معاملے سے الگ کرنا چاہا تو اس لڑکے نے اسے فون کال اور پیغامات کے ذریعے پریشان کرنا شروع کر دیا۔ جب اس معاملے کو لیکر لڑکی پولس میں شکایت درج کروائی تو پولس نے اسے حراست میں لے لیا۔

21/ سالہ طالب علم پر غیر قانونی وصولی اور مجرمانہ تکلیف کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔طالب علم جو کہ بیچلر آف ہومیوپیتھک میڈیسن (بی ایچ ایم ایس) کے سال اوّل میں پڑھ رہا تھا، نے اپنے امتحان میں ناکام ہونے پر اپنی گرل فرینڈ کو ذمہ دار ٹھرایا اور اس سے اپنی فیس بھرنے کا مطالبہ کیا۔ اس نے کہا کہ اس لڑکی نے پڑھائی سے اسکا دھیان بھٹکایا جس کی وجہ سے وہ ناکام ہوگیا۔طالب علم کا تعلق ضلع بیڑ سے ہے جس نے بی ایچ ایم ایس میں داخلہ لیا تھا۔ تعلیم کے دوران اسکی اپنی کلاس کی ساتھی سے دوستی ہو گئی۔ اس طالب علم کے مطابق دوستی کے بعد اس کی توجہ اس لڑکی کی جانب بڑھی اور پھر پڑھائی سے توجہ ہٹنے کی وجہ سے وہ اپنے امتحان میں ناکام ہوگیا۔ فیل ہونے کے نتیجہ میں کالج نے اسے سال دوّم میں داخلہ نہیں دیا جس کے نتیجہ میں اس نے اپنی اس دوست کو وجہ بتا کر اس کیسال اوّل کی ذائع ہوئی فیس کو بھرنے کا مطالبہ کیا۔ اس مطالبہ کی بعد اس لڑکی نے اس طالب علم سے دوری اختیار کرلی لیکن پھر فون کے ذریعہ پریشان کرنے پر اس لڑکی نے پولس میں شکایت درج کروائی اور شکایت پر کاوائی کرتے ہوئے پولس نے اس لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!