Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد:شہر کے نئے پولس کمشنر چیرن جیو پرساد

فلحال ناندیڑ کے تھے اسپیشل انسپیکٹر جنرل آف پولس، سابق میں اورنگ آباد کے SP کے طور پر کرچکے ہیں کام

اورنگ آباد:۔ وزیر اعلی کے وعدہ کے بعد شہر کے لئے نئے پولس کمشنر کے طور آئی پی ایس افسر چیرنجیو پرساد کا تقرر عمل میں آیا ہے۔
چیرنجیو پرساد اس سے قبل ناندیڑ کے اسپیشل آئی جی کے طور پر کام کر رہے تھے۔
پرساد 1996 کی آئی پی ایس بیچ سے ہیں۔ آپ نے اس سے قبل 2002 میں اورنگ آباد دیہی پولس اور 2005 میں جالنہ کے سپریٹینڈنٹ آف پولس کے طور پر کام کیا ہے۔


ساتھ ہی 2011 میں آپ ناگپور کے نائب انسپیکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
واضح ہو کہ شہر میں کچرا نکاسی کا مسئلہ پیدا ہونے کے بعد پولس کی جانب سے سختی برتی گئی تھی جس کے بعد اسمبلی میں سخت احتجاج ہونے ہر اورنگ آباد کے پولس کمشنر یشسوی یادو کو جبراً چھٹی پر روانہ کردیا تھا۔ اس کے بعد سے تقریباً دو ماہ سے اورنگ آباد کے انسپیکٹر جنرل آف پولس ملند بھارمبے کو شہر کے پولس کمشنر کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔
حال ہی میں ہوئے ہر میں فساد کے بعد سے ایک فل ٹائم پولس کمشنر کا مطالبہ تیزی پکڑ رہا تھا جس پر مسلم ممبران اسمبلی نے وزیر اعلی سے ملاقات بھی کی تھی اور وزیر اولیٰ فرنویس نے اندرون تین یوم ایک فل ٹائم کمشنر کا تقرر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!