Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد:دوسرے کا پلاٹ فروخت کردینے پر مقدمہ درج

اورنگ آباد:۔ والوج پولس نے ایک آدمی پر دھوکہ دے کر دوسرے کا پلاٹ فروخت کردینے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پلاٹ فروخت کا یہ واقعہ 2012میں پیش آیا تھا۔ ملزم نے شکایت کردہ سے والوج علاقہ میں ایک پلاٹ کی نوٹری کر کے پیسہ لیا تھا۔

والوج کے رہنے والے31سالہ دیپک لکشمن دہیتولے کی شکایت کے مطابق ملزم نے 2012میں گٹ نمبر 362کے ایک پلاٹ کو خود کا بتاتے ہوئے غلط کاغذات کے ذریعہ 2.5لاکھ کے بدلے اسے فروخت کیا تھا۔اس سال جنوری میں لکشمن کو پتہ چلا کہ پلاٹ سے متعلق اس کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔اس سے متعلق جب لکشمن نے ملزم سے پوچھا تو اس نے معاملہ حل کرنے کے بجائے اسے ہی دھمکی دینا شروع کردیاتھا۔

تفتیشی افسر اور نائب انسپیکٹر امیت باگل نے بتایا کہ شکایت کردہ کے ذریعہ دیے گئے دستاویزات سے پتہ چلا کہ اس کے ساتھ دھوکا دہی کی گئی ہے۔ پولس افسر کے مطابق ابھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!