Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد:اب مڈ ڈے میٖل کا پیسہ سیدھے اسکولوں کے اکاؤنٹ میں

اورنگ آباد:۔ ریاست کے شعبہ تعلیم (پرائمری) نے یہ طئے کیا ہیکہ اب سے وہ مڈ ڈے میٖل کے لئے ملنے والا پیسہ سیدھے اسکول مینجمنٹ کمیٹی (SMC) کے اکاؤنٹ میں جمع کیا جائیگا۔
انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اس سے مرکزی اسپانسر اسکیمات سے ملنے والا پیسہ ٹھیک سے پہنچ پائے گا۔ اس سے قبل یہ پیسہ ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی کے ذریعہ دیا جاتا تھا۔
SMC وہ پینل ہے جس کے ممبران میں والدین،علاقہ و اسکول کے ذمہ داران ہوتے ہیں۔اسکول قوائد کے مطابق اس پینل کا اسکول کے انتظامیہ میں کافی عمل دخل ہوتا ہے۔ ریاستی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن سنیل چوہان نے ضلع پریشد کویہ ہدایت دی کہ وہ اس کا فنڈ SMCکے اکاؤنٹ میں PFMSپورٹل کے ذریعہ جمع کروایا جائے۔
چوہان نے کہا کہ ’’یہ فیصلہ امسال اپریل ہی سے نافذ کیا جائیگا۔ مڈ ڈے میٖل کے تحت ایندھن، سبزی ترکاری اور اناج کے لئے پیسہ سیدھے SMCکے اکاؤنٹ میں جمع کروایا جائیگا‘‘۔ پچھلے کئی مہینوں سے بہت سے ضلع پریشد اسکولس کو مڈ ڈے میٖل کا پیسہ ملنے میں تکلیف ہورہی تھی۔ اورنگ آباد کے تقریباً 2200اسکولوں کو چھ ماہ تک اسکیم کا پیسہ ملنے کا انتظار کرنا پڑا تھا۔پیسہ ملنے میں دیری کی وجہ سے اسکولوں کا کافی پریشانی کا سامنا اٹھانا پڑتا تھا۔
جہاں تک اورنگ آباد ضلع پریشد کا معاملہ ہے ، وہ ہر تین ماہ میں مڈ ڈے میٖل کا پیسہ ریلیز کیا جاتا تھا۔
واضح ہوکہ مڈ ڈے میٖل اسکیم کے تحت حکومتی اسکولوں اور حکومتی امداد پر چلنے والے اسکولوں کے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے بچوں کوکچھڑی اور چاول سے بنے دیگر پکوان کھلائے جاتے ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق ریاست میں تقریباً 87,077اسکولس ہیں جہاں پر مرکزی اسکیم کا نفاذ ہوتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت تقریباً پرائمری کے 65لاکھ طلباء اور سیکنڈری کے 39لاکھ طلباء کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!