Published From Aurangabad & Buldhana

انگلش پریمئر لیگ : سیزن 2019-20کے افتتاحی مقابلے میں لیور پول نے نوروچ سٹی کو دی 4-1سے شکست

لیو ر پول :انگلش پریمئر لیگ کے اس سیزن کے افتتاحی مقابلے میں چمپئنس لیگ فاتح لیور پول نے نور وچ سٹی کو 4-1سے شکست دیدی۔لیور پول کیلئے محمد صالح(19ویں منٹ ) ،ویرگل وینڈائیک (28ویں منٹ) اور ڈیووک اوریگی(42ویں منٹ) نے گول اسکور کئے چار میں سے ایک گول نور وچ سٹی کے کھلاڑی گرانٹ ہینلی کا اوون گول تھا۔ نوروچ سٹی کیلئے واحد گول ٹیمو پو ککی نے مقابلے کے 64ویں منٹ میں اسکور کیا۔

واضح رہے کے پچھلے انگلش پریمئر لیگ کے سیزن میں لیور پول ای پی ایل فاتح منچسٹر سٹی سے صرف ایک پوائنٹ کی کمی سے خطاب سے دور رہ گئی تھی۔اور لیور پول نے انگلش کلب ٹوٹنہم کو فائنل مقابلے میں 2-0سے شکست دیکر چمپئنس لیگ کا خطاب جیتا تھا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!