Published From Aurangabad & Buldhana

انکم ٹیکس بھرنے کی آخری تاریخ 31؍اگست

نہ بھرنے پر لگ سکتا ہے 5-10ہزار جرمانہ ، سیلاب کی وجہ سے کیرالہ کے لئے 15ستمبر تک کا وقت

ممبئی: معاشی سال 2017-18یا پھر اسیسمنٹ سال 2018-19کے لئے انکم ٹیکس بھرنے کی آخری آج یعنی 31؍اگست ہے۔ انکم ٹیکس نہ بھر پانے پر5000روپئے تک کا جرمانہ لگنے کی بھی بات کہی گئی ہے۔ اس طے شدہ جرمانہ کی حد بھی 31؍ دسمبر ہی ہے اور اگر اس وقت تک بھی نہ بھر پائے تو جرمانہ بڑھ کر 10000روپئے ہوجائیگا۔

حالانکہ اگر کسی کی سالانہ آمدنی 5لاکھ سے کم ہو تو اسے دیری پر 1000روپئے کا جرمانہ لگے گااور انکم ٹیکس قوانین کے مطابق اگر کسی کی سالانہ آمدنی 2.5لاکھ روپئے ہوں تو اسے انکم ٹیکس بھرنا لازم نہیں ہے۔انکم ٹیکس بھرنے کے لئے شعبہ انکم ٹیکس کی ویب سائٹ incometaxindiaefiling.gov.inسے ہیبھرنا ضروری ہے ۔

انکم ٹیکس کی جو موجودہ دریں ہیں انکے مطابق جس کی سالانہ آمدنی 2.5لاکھ ہو اس کے لئے کو ٹیکس نہیں، جسکی 2.5سے 5لاکھ کے درمیان ہو انکے لئے 5فی صد انکم ٹیکس ہے، 5سے 10لاکھ تک کی آمدنی والوں کے لئے 20فیصد ٹیکس ہے اور 10لاکھ سے آگے کے لئے 30فیصد کا انکم ٹیکس ہے۔ اس کے علاوہ 50لاکھ سے 1کروڑ روپئے کی آمدنی والوں کے لئے علیحدہ 10فیصد سر چارج ہے، 1کروڑ سے اوپر والوں پر 15فیصد سرچارج ہے۔ اس کے علاوہ عمر کے لحاظ سے بھی کچھ قوائد میں تبدیلیاں ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!