Published From Aurangabad & Buldhana

انل دیشمکھ کے استعفیٰ کے بعد دلیپ ولسے پاٹل ہونگے نئے وزیر داخلہ

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے استعفیٰ دینے کے بعد 6مرتبہ ممبر اسمبلی رہے این سی پی نیتا دلیپ ولسے پاٹل مہاراشٹر کے نئے وزیر داخلہ ہونگے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے گورنر کو خط لکھ کر انل دیشمکھ کا استعفیٰ قبول کرنے اور ولسے پاٹل کو نئے وزیر داخلہ کے طور پر تقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

واضح ہوکہ انل دیشمکھ پر سابق پولس کمشنر پرمبیر سنگھ کی جانب سے لگے کرپشن کے الزامات پر بامبئے ہائی کورٹ کی سی بی آئی جانچ کے آرڈر کے بعد انہوں نے آج استعفیٰ دیا تھا۔ این سی پی لیڈر اور وزیر نواب ملک نے کہا کہ ’’ ممبئی کے سابق پولس کمشنر پرمبیر سنگھ کے خط جس میں انل دیشمکھ پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے بامبئے ہائی کورٹ نے اس پر سی بی آئی جانچ کا حکم دیا جس کے بعد انل دیشمکھ نے استعفیٰ دینے کا ارادہ کیا۔ انل دیشمکھ نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر شرد پوار کو دیا اور انہوں نے اس پر رضا مندی دی۔ اس کے بعد دیشمکھ نے وزیر اعلیٰ ٹھاکرے سے ملاقات کی اور انہیں استعفیٰ دیا۔

اپنے استعفیٰ میں دیشمکھ نے لکھا ہے کہ بامبئے ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد اخلاقی طور پر یہ ٹھیک نہیں لگتا کہ میں عہدہ پر رہوں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!