Published From Aurangabad & Buldhana

انسٹاگرام پر نازیباتصاویر وویڈیو بھیجنے والا جالنہ سے گرفتار‘ سائبرکرائم سیل کی کاروائی

اورنگ آباد: ۲۳؍ اگست ( اسٹاف رپورٹر)سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پرجعلی اکاؤنٹ کیذریعہ نازیبا وبرہنہ تصاویر اورویڈیواورمتن پوسٹ کرنے کے الزام میں آج سائبرکرائم سیل کے دستے نے ایک نوجوان کوحراست میں لیا۔واضح رہے کہ اسطرح کایہ پہلامعاملہ سائبرکرائم سیل نے حل کیاہے۔ملزم کی تلاش میں پولس کوکافی مشقت کاسامناکرناپڑا۔ ایک خاتون نے سائبرکرائم سیل میں شکایت درج کروائی تھی کہ اس کے انسٹاگرام پر جعلی اکاؤنٹ کے ذریعہ ملزم نازیباوبرہنہ تصاویر اور متن پوسٹ کرتاہے۔

پولس نے اس ضمن میں سائبرکرائم قانون کے تحت معاملہ درج کرلیاتھا۔پولس کے سامنے ملزم کی تلاش ایک چیلنج تھا۔ ملزم کے خلاف الیکٹرانک وڈیجیٹل ثبوت وشواہد جمع کیے۔ جس سے واضح ہواکہ ملزم موہت مرلی منوہر جھکوٹیا (۲۳) ساکن ردھم سینٹرکینال روڈ‘ ون ٹاؤن‘ آندھراپردیش ہے۔ جوفی الحال مہیکوکالونی جالنہ میں رہائش پذیرتھا۔ ملزم اعلی تعلیم یافتہ ہے۔ اس کاپتہ چلنے پرسائبرکرائم سیل نے جالنہ پہنچ کرجال بچھایااورموہت کوگرفتارکیا۔مذکورہ کاروائی پولس کمشنر چرنجیو پرساد‘ڈی سی پی ڈاکٹر دیپالی گھاٹے گھاڑگے‘ اے سی پی کرائم برانچ ناگناتھ کوڑے کی نگرانی میں انجام دی گئی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!