Published From Aurangabad & Buldhana

انجم نے نشانے بازی عالمی کپ میں چاندی کا تمغہ حاصل جیتا

نئی دہلی: ہندوستان کی انجم مدگل نے میکسیکو میں چل رہی بین الاقوامی نشانے بازي کھیل فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف ) عالمی کپ میں خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے ، اسی کے ساتھ ہندستان میڈل ٹیبل میں کل آٹھ تمغوں کے ساتھ اپنے سرفہرست مقام پر بنا ہوا ہے ۔میکسیکو میں چل رہے عالمی کپ میں انجم نے ٹورنامنٹ کے چھٹے دن ہندستان کی جھولی میں یہ تمغہ ڈالا جو ان کا عالمی کپ میں پہلا تمغہ بھی ہے ۔تیز ہواؤں کے درمیان فائنل میں انجم نے 454.2 کر اسکور کر کے دوسرا مقام حاصل کر سلور جیتا۔45 شاٹ کے فائنل میں چین کی روجیاو پئی نے 455.4 کے اسکور کے ساتھ طلائی پر قبضہ کیا جبکہ ان کی ہم وطن ٹنگ سن نے 442.2 کے اسکور کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔اس ورلڈ کپ میں ہندستان کا آٹھواں تمغہ ہے اور پہلا چاندی کا تمغہ ہے ۔اس کے پاس تین طلائی، چار کانسی اور ایک چاندی ہے اور وہ ابھی تک ٹیبل میں ٹاپ پر بنا ہوا ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!