Published From Aurangabad & Buldhana

انتخابات کے دوران منی پور میں بی جے پی کو جھٹکا، این پی ایف نے حمایت واپس لی

لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلہ کی پولنگ کے دوران بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ شمال مشرقی ریاست منی پور میں بی جے پی کے ساتھ حکومت میں شامل ناگا پیپلز فرنٹ نے اپنی حمایت واپس لے لی ہے۔این پی ایف کے ترجمان اچوم بیمو کیکون نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ کوہما میں پارٹی کے صدر دفتر میں طویل اجلاس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ منی پور میں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے اور این برین صوبہ کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!