Published From Aurangabad & Buldhana

انتخابات میں کالے دھن کا استعمال ہماری سب سے بڑی پریشانی: چیف الیکشن کمشنر

نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر او پی راوت نے ملک میں انتخابات کے دوران کالے دھن کا انتہائی استعمال کرنے کو سب سے بڑی پریشانی بتایا ہے۔ راؤت نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر ’ہندوستان میں جمہوریت کو درپیش چیلنجیز ‘ کے عنوان پر منعقدہ پروگرام میں کہا کہ ’’ انتخابات میں پیسہ کا غلط استعمال ہندوستان اور ہندوستانی انتخابات کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ چناؤ میں فنڈنگ کی شفافیت کے لئے بہت سے مشورے آئے ہیں، اس میں ریاستی فنڈنگ بھی شامل ہے۔ لیکن موجود ہ قانونی ڈھانچہ اس مسئلہ سے نپٹنے کے لئے کافی نہیں ہے اسلئے کمیشن نے اس سلسلے میں بہت سارے حل سجھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور دیگر جمہوری ملکوں میں الیکشن کی کارکردگی پر اثر انداز ہونے کے لئے تکنیک کا استعمال کر ڈاٹا کی چوری اور جعلی خبروں کو پھیلانا بھی بڑے مسائل ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!