Published From Aurangabad & Buldhana

اناو آبروریزی کیس : ملزم بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سینگر کو آج سی بی آئی کرے گی عدالت میں پیش

لکھنؤ: الہ آباد ہائی کورٹ کے سخت موقف کو دیکھتے ہوئے اناؤکے سرخیوں میں رہنے والے اجتماعی عصمت دری معاملہ کے ملزم بھارتیہ جنتاپارٹی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو سی بی آئی نے گرفتارکرلیا۔ آج سی بی بی آئی سینگر کو عدالت میں پیش کرے گی اور ٹرانزٹ ریمانڈ کا مطالبہ کرے گی۔ سی بی آئی نے گزشتہ روز سینگر کو علی الصبح پانچ بجے لکھنؤ میں انکے گھر سے حراست میں لیاتھا۔سی بی آئی ان سے مسلسل پوچھ گچھ کررہی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی صبح سویرے چار بجے سی بی آئی کی ٹیم نے ملزم ممبر اسمبلی کو اپنی حراست میں لیا تھا ۔ اس کے بعد سے ہی سی بی آئی کی ٹیم مسلسل بی جے پی ممبر اسمبلی سے کئی امور پر پوچھ گچھ کررہی تھی۔ اس درمیان سی بی آئی کی ٹیم اناو بھی پہنچی ۔ وہاں متاثرہ اور اس کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

علاوہ ازیں سی بی آئی نے ماکھی تھانہ کے چھ پولیس اہلکاروں کو بھی حراست میں لے لیا ،جنہیں لے کر سی بی آئی کی ٹیم لکھنو آرہی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے ایس پی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کرنے والے ڈاکٹر ، علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!