Published From Aurangabad & Buldhana

اناؤ متاثرہ کے اہل خانہ انتم سنسکار پر راضی، انتظامیہ نے سرکاری نو کری اور مکان کا کیا وعدہ

اناؤ : یوگی آدتیہ ناتھ کو گاؤں بلانے پر بضد اناؤ کی متاثرہ کے اہل خانہ کو آخر کار انتظامیہ نے منا لیا اور وہ انم سنسکار کرنے پر راضی ہو گئے۔ اہل خانہ سے اعلیٰ افسران نے بات کی، انہیوں سمجھایا اور وہ متاثرہ کے جسد خاکی کو دفن کرنے کے لئے لے گئے۔


لکھنؤ کے پولس کمشنر مکیش میشرم نے کہا، ’’متاثرہ کی بہن کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خاندان کے دیگر افراد کو بھی سیکیورٹی دی جائے گی۔ کنبہ نے تحفظ کے لئے پولس سے رجوع کیا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، متاثرہ بہن کے لئے نوکری کا انتظام کیا جائے گا۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت متاثرہ کے اہل خانہ کو دو مکانات الاٹ کیے جائیں گے۔ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ خاندان کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی کی گئی ہے۔


قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!