Published From Aurangabad & Buldhana

امریکی ٹینس کھلاڑی نیکول گبز کو منہ کے کینسر کی تشخیص

واشنگٹن : امریکہ کی ٹینس کھلاڑی نیکول گبز نے فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن سے دستبرداری اختیار کر لی، انہیں منہ کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔26 سالہ امریکی کھلاڑی نے اپنے بیان میں بتایا کہ دانتوں کے ڈاکٹر نے ان کے منہ میں کینسر کی تشخیص کی ہے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے منہ میں تھوک بنانے والے غدود میں کینسر ہے اور میرے سرجن پر اعتماد ہیں کہ اس بیماری سے مکمل نجات کیلئے ایک سرجری کی ٹریٹمنٹ کافی ہو گی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!