Published From Aurangabad & Buldhana

امریکہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی 125 ملین ڈالر کی امداد پر روک لگا دی

واشنگٹن۔ امریکہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لئے دی جانے والی 125 ملین ڈالر کی امداد پر روک لگا دی ہے۔ یہ اطلاع ’ا یکسس نیوز سائٹ‘ نے مغربی سفارتکاروں کے حوالہ سے دی ہے۔ سفارتکاروں نے کہا کہ اقوام متحدہ امداد اور کام کرنے والی ایجنسی کو سالانہ امریکی گرانٹ کی ایک تہائی رقم گزشتہ ایک جنوری تک دیا جانا تھا لیکن اب اس پر تب تک روک لگی رہے گی جب تک کہ ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ فلسطین کو دی جانے والی مدد کا جائزہ مکمل نہیں کر لیتی۔ امریکہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ذریعے فلسطینی پناہ گزینوں کو فنڈز مہیا کراتا تھا۔
غور طلب ہے کہ گذشتہ بدھ کو مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ فلسطینیوں کے لئے مالی امداد کی ادائیگی کو روک سکتا ہے کیونکہ وہ ’’امن و سکون سے بات چیت کرنے کو تیار نہیں ہیں‘‘۔
ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ ہر سال فلسطین کو کروڑوں ڈالر دیتا ہے اور بدلے میں تعریف یا احترام تک نہیں ملتا۔ وہ (فلسطین) اسرائیل کے ساتھ طویل عصہ سے زیر التوا امن معاہدہ کے لئے بھی بات چیت نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!