Published From Aurangabad & Buldhana

امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 65 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن : امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 65 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر چھبیس منٹ تک 6501904 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کیلیفورنیا اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ جہاں اب تک اس جان لیوا وائرس کے 759437 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد فلوریڈا 660000 اور نیویارک میں 444365 کیسز ہیں۔

قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!