Published From Aurangabad & Buldhana

امریکہ میں برفانی طوفان کے بعد ریکارڈ سردی

شمالی امریکہ کا مشرقی ساحل ریکارڈ ٹھنڈک میں منجمد ہو رہا ہے اور یہ اس دھماکہ خیز طوفان کے ایک دن شروع ہوا جس نے برف کو جنوب میں فلوریڈا تک پہنچا دیا ہے۔

امریکہ کی نیشنل ویدر سروس کے مطابق امریکہ اور کینیڈا کے بعض علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 29 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

کینیڈا کے نوا سکوٹیا میں تیز ہواؤں نے دسیوں ہزار گھروں کی بجلی منقطع کر دی ہے۔

طوفان کے سبب اٹھنے والی اونچی اونچی لہریں جو نیو انگلینڈ کے ساحل کے حصوں میں سیلاب کا سبب بن گئی تھیں وہ منجمد ہو گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس شدید موسم میں ابھی تک امریکہ 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کینیڈا میں مرنے والوں کی تعداد دو ہے۔

شمالی اور جنوبی کیرولینا میں چار اموات ٹریفک حادثات کے سبب ہوئیں جبکہ باقی اموات وسکانسن، کنٹکی اور ٹکسس میں ہوئیں۔
فلاڈلفیا میں ایک کار ایک ڈھلان پر نہ رک سکی اور وہ ایک ٹرین سے جا ٹکرائي جس میں کار میں سوار شخص کی موت ہو گئی۔

ورجینیا میں ایک لڑکی سلیج کرتے ہوئے ایک کار سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئی جبکہ ایک 75 سالہ شخص کی برف کے تودوں سے ٹکرانے سے موت ہو گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مبنیہ ‘بم سائکلون’ نے جنوب میں کریبیائی سمندر سے رطوبت اور قوت حاصل کی۔

جمعہ کو 1200 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی جبکہ چار ہزار دوسری پروازیں روک دی گئیں۔

نیو ہیمپ شال کے ماؤنٹ واشنگٹن کے موسم کو دنیا کے خراب ترین موسم کا اعزاز حاصل ہے وہاں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب منفی 67 سینٹی گریڈ درجۂ حرارت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!