Published From Aurangabad & Buldhana

امرتیہ سین نے کی نصیر الدین شاہ کی حمایت، کہا- انہیں بے وجہ کیا جا رہا ہے پریشان

نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین نے بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ’پریشان‘ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ماب لنچنگ پر درعمل دینے اور غیر سرکاری تنظیموں پر حکومت کے ذریعہ کی جا رہی مبینہ کاروائی کے خلاف ایمنسٹی انڈیا کے ایک ویڈیو میں آنے کی وجہ سے شاہ تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ ویڈیو میں تصیرالدین شاہ نے جمعہ کے روز کہا کہ جو لوگ اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں انہیں قید کیا جا رہا ہے۔

امرتیہ سین نے کہا ، ’’ ہمیں اداکار کو پریشان کرنے کے اس طرح کی کوششیں کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ قابل اعتراض ہے اور اسے ضرور روکا جانا چاہئے‘‘۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!