Published From Aurangabad & Buldhana

کو لکاتا تشدد معاملہ میں امت شاہ کے خلاف کیس درج، ترنمول کانگریس نے جاری کیے 3 ویڈیو

کولکا تا :مغربی بنگال کے کولکاتا میں بی جے پی صدر امت شاہ کے روڈ شو میں ہوئے تشدد کا جو ویڈیو سامنے آیا ہے اس میں صاف دیکھنے کو مل رہا ہے کہ بی جے پی کا پرچم ہاتھ میں لیے بھگوا لباس پہنے لوگ توڑ پھوڑ اور پتھر اﺅ کر رہے ہیں۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر غنڈہ گردی کا الزام عائد کیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے ویڈیو جاری کر کے الزام عائد کیا کہ روڈ شو کے دوران ہوئے پورے ہنگامہ کے پیچھے بی جے پی حامیوں کا ہاتھ تھا۔ تشدد کو لے کر امت شاہ کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ یہ شکایت ودیاساگر کالج کی طالبہ سشویتا موکال نے درج کرائی ہے۔ دوسری جانب بی جے پی نے انتخابی کمیشن سے تشدد کی شکایت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس لیڈر ڈیرک او برائن نے ٹوئٹر پر لگاتار تین ویڈیو شیئر کیے ہیں۔ ان ویڈیوز میں بی جے پی کارکنان اور حامی خوب توڑ پھوڑ، آگ زنی اور پتھر بازی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ او برائن نے ان سبھی ویڈیوز کو ثبوت نمبر 1، 2 اور 3 لکھ کر شیئر کیا ہے


اس واقعہ کے بعد مغربی بنگال اور دہلی کا سیاسی پارہ مزید گرم ہو گیا ہے۔ بی جے پی راجدھانی دہلی میں جنتر منتر پر واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے۔قابل غور ہے کہ امت شاہ لوک سبھا انتخاب کے آخری مرحلہ میں اتوار کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے پارٹی امیدواروں کی حمایت میں تشہیر کرنے کے لیے کولکاتا میں ہیں اور انھوں نے منگل کو یہاں ایک روڈ شو کیا۔ ان کے روڈ شو کے دوران خوب ہنگامہ ہوا۔ شاہ کے روڈ شو کے دوران یونیورسٹی کے دروازے کے سامنے اور ودیاساگر کالج کے ہاسٹل کے سامنے ترنمول کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوئے۔ اس دوران کالج احاطہ میں توڑ پھوڑ، آگ زنی اور پتھر بازی بھی ہوئی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!