Published From Aurangabad & Buldhana

امتحان میں فیل ہونے پر طالب علم نے کیا سوسائڈ، خبر پڑھ کر IAS افسر نے شیئرکیا بورڈ امتحان کے مارکس

کبیردھام :چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں 18 سال کے ایک طالب علم نے بورڈ امتحان میں دوسری بار فیل ہو جانے کی وجہ سے خود کشی کر لی. ایسے میں ایک آئی ایس افسر نے اپنے بورڈ امتحان کے نمبر فیس بک پر شیئر کئے دیگر طالب علموں کو نصیحت دیتے ہوئے سمجھایا کہ امتحان میں کم نمبر آنے یا فیل ہو جانے سے زندگی ختم نہیں ہو جاتی ہے. آپ کے اندر پوشیدہ قابلیت آپ کے آگے بہترین موقع دے گی۔
چھتیس گڑھ واقع کبیردھام کے ضلع مجسٹریٹ اونیش کمار پناہ سال 2009 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ امتحان میں فیل ہو جانے کے بعد خود کشی کرنے والے طالب علم کی خبر پڑھ کر انہیں کافی دکھ پہنچا۔ اس کے بعد انہوں نے اسٹوڈنٹس میں امید جگانے کے لئے سوشل میڈیا کو ذریعہ بنایا۔
انہوں نے فیس بک پر طالب علموں سے کہا کہ وہ خراب رزلٹ سے مایوس نہ ہوں اور نہ ہی ہار مانیں۔ انہوں نے نونہالوں کے نام جو پیغام لکھا، وہ ملک بھر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔اسٹوڈنٹس اور ان سے امید لگائے والدین کو اس آئی اے ایس افسر کی خط ضرور پڑھنی چاہئے۔
آئی اے ایس اونیش کمار پناہ نے لکھا ہے، آج میں نے اخبار میں ایک چونکانے والی خبر پڑھی کہ ایک طالب علم نے امتحان میں فیل ہو جانے کی وجہ سے خود کشی کر لی، میں نے تمام طالب علموں اور ان کے والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نتائج کو سنجیدگی سے نہ لیں۔یہ ایک نمبر گیم ہے۔ آپ کو اپنے سطح کو ثابت کرنے کے بہت سے اور موقع ملیں گے۔
یہی نہیں، اسٹوڈنٹس کو موٹویٹ کرنے کے مقصد سے IAS افسر نے اپنی کلاس 10 ویں اور کلاس 12 ویں کی بورڈ امتحانات، کالج کے نمبر بھی بتائے۔اس میں انہوں نے کلاس 10 ویں میں 44.5 فیصد، 12 ویں کے امتحانات میں 65 فیصد اور گریجویشن میں 60.7 فیصد مارکس حاصل کئے تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!