Published From Aurangabad & Buldhana

الیکشن کمیشن نے یوگی آدتیہ ناتھ اور مایاوتی کی انتخابی تشہیر پر لگائی پابندی

دہلی :انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں انتخابی کمیشن نے یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ انتخابی کمیشن نے یوگی آدتیہ ناتھ پر 72 گھنٹے انتخابی تشہیر کرنے پر پابندی عائد کی ہے جب کہ حکم کے مطابق مایاوتی 48 گھنٹے انتخابی تشہیر میں حصہ نہیں لے سکتی ہیں۔ یہ حکم منگل کی صبح 6 بجے سے قابل عمل ہوگا۔ انتخابی کمیشن کے حکم کے مطابق اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ اور مایاوتی کوئی بھی انتخابی تشہیر یا روڈ شو نہیں کریں گے۔ حتیٰ کہ یہ دونوں انٹرویو بھی نہیں دے سکتے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!