Published From Aurangabad & Buldhana

الیکشن میں جیت کی گیارنٹی اور 2014میں بی جے پی کے لئے ’مودی لہر ‘ تیار کرنے والے پرشانت کشور جے ڈی یو میں شامل

جے ڈی یو کے قومی صدر اور وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پارٹی لیڈروں کی موجودگی میں پرشانت کشور کوپارٹی کی رکنیت دلائی۔

سیاسی پالیسی ساز پرشانت کشور اتوار کو جے ڈی یو میں شامل ہوگئے ہیں۔ آج انہوں نے نتیش کمار سمیت پارٹی لیڈروں کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ انہیں نتیش کمار نے پارٹی کی ممبرشپ دلائی۔ اس دوران پارٹی کے تمام لیڈر موجود رہے۔ پارٹی کی یہ میٹنگ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی رہائش گاہ پر ہی چل رہی ہے۔

پرشانت کشور کے سیاست میں آنے کی قیاس آرائیاں مسلسل کی جارہی ہیں اور اب ایک طرح سے اس کی تصدیق ہوتی نظرآرہی ہے۔ کشور 2014 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی، بہار میں 2015 کے اسمبلی الیکشن میں عظیم اتحاد اور 2017 میں اترپردیش اسمبلی الیکشن میں کانگریس کے لئے کام کرچکے ہیں۔

پی کے کے نام سے مشہور پرشانت کشور کو ایک وقت الیکشن میں جیت کی گارنٹی تسلیم کیا جاتا تھا۔ سال 2014 کے انتخابی تشہیر میں بی جے پی کے لئے تشہیر کو انہوں نے ’مودی لہر‘ میں تبدیل کردیا تھا اور نتیجہ بی جے پی کی زبردست جیت کے طور پر سامنے تھا۔

وہیں بہار کے اسمبلی الیکشن میں مودی لہر کے باوجود جے ڈی یو- آرجے ڈی اور کانگریس کے عظیم اتحاد کو جیت دلانے میں ان کا کردار بہت اہم تسلیم کیا گیا۔ حالانکہ 2017 اترپردیش اسمبلی الیکشن میں وہ کانگریس کے لئے کچھ بھی نہیں کرسکے بلکہ کانگریس پہلے سے بھی خراب پوزیشن میں چلی گئی۔ تاہم اب دیکھنے کی بات یہ ہوگی کہ جے ڈی یو میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کے بعد وہ کیا کارنامہ انجام دیتے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!