Published From Aurangabad & Buldhana

اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کورونا وبا کےلئے چین کو ذمہ دار ٹھہرایا

نیو یارک : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل ایک مرتبہ پھر کورونا وبا کے لئے چین کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے لئے چین کو ذمے دار ٹھہراتے ہوئے چین کا احتساب کرنا چاہیے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا ۔

اپنے ریکارڈ شدہ خطاب میں مسٹر ٹرمپ نے چین پر وائرس کو اپنے ملک سے نکلنے کا موقع دینے کا الزام لگایا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں پوری دنیا انفیکشن کا شکار ہوئی۔ اقوام متحدہ کو چین کے رخ پر اس کا احتساب کرنا چاہیے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں چین پر الزام لگایا کیا کہ جب ووہان میں 2019 میں وائرس سامنے آیا تو چین نے صرف اپنے مفادات کے تحفظ کا خیال رکھا اورچینی حکومت یہاں تک کہ موجود عالمی ادارہ صحت نے بھی یہ دنیا کو غلط معلومات فراہم کیں کہ وائرس کی انسان سے انسان میں منتقلی کی کوئی شہادت نہیں ملی۔ مسٹر ٹڑمپ نے کہا کہ اسی پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ اس کے بعد ایک اور جھوٹ یہ بولا گیا کہ جن لوگوں میں وائرس کی علامات نہیں ان سے کوئی وائرس نہیں پھیلتا۔

چین نے بہر حال امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے وبا سے متعلق ہمیشہ ’واضح اور شفاف‘ رویہ اختیار کیا۔

مسٹرٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پربھی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ چین پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کر تا آیا ہے۔

یو این آئی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!