Published From Aurangabad & Buldhana

افغانستان :بم دھماکے میں خودکش حملہ آور سمیت 6افراد ہلاک

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ملٹری یونیورسٹی کے باہر منگل کو خودکش بم حملے میں حملہ آور سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے ٹوئٹر پر اطلاع دی، ’’ایک خودکش حملہ آور نے چار راہی کمبر علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً سات بجے خود کو بم سے اڑا لیا۔ دھماکے میں دو شہریوں سمیت تین فوجی اہلکاروں کی موت ہوگئی۔ پانچ شہریوں سمیت 12 دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد ابھی اور بڑھ سکتی ہے۔ دھماکے میں سڑک پر جانے والی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ عینی شاہد احمدسمیر نے بتایا کہ کار بم دھماکہ صبح مقامی وقت کے مطابق سات بجے ہوا جب طلبہ اور یونیورسٹی کے ملازم مارشل فہیم نیشنل ڈفینس یونیورسٹی میں جانے کےلئے آرہے تھے۔ ابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ پچھلے سال مئی میں اسی یونیورسٹی پر ایک خودکش حملہ آور نے حملہ کیا تھا اور اس کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے لی تھی۔


قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!