Published From Aurangabad & Buldhana

اردو زبان و ادب کی خدمات کے لیے مرزا عبدالقیوم ندوی کو اعزاز سے نوازا گیا

ممبئی:
خلافت ہاؤس ممبئی میں آل انڈیا مسلم مجلسِ مشاورت کی جانب سے مرزاعبدالقیوم ندوی کو اردو زبان و ادب کے فروغ کے ساتھ عوام میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے خصوصی ایوارڈ کے لیے منتخب کرنے پر ملک کی مؤقر سماجی و ملی تنظیموں، تعلیمی اداروں کے سربراہان کی موجودگی میں آل انڈیا مسلم مجلسِ مشاورت کی جانب سے استقبال کیا گیا. ڈاکٹر مولانا عبدالحمید اظہری اور عابدہ انعامدار نے مرزا عبدالقیوم ندوی کو گلدستہ پیش کیا۔

حیرت انگیز طور گزشتہ چھ سال میں ماہنامہ بچوں کی دنیا کے پانچ لاکھ چھپن ہزار آٹھ سو (556800) کاپیاں فروخت کر نے کا غیر معمولی کارنامہ انجام دینے پر آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری نے کہا کہ مولانا ندوی کا یہ کارنامہ بلاشبہ اس لائق ہے کہ اس کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج ہونا چاہیے۔

مجلسِ مشاورت کے سیکریٹری جنرل مجتبیٰ فاروق جو ایک اردو اخبار کے مالک بھی ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ ہر طرف سے یہ صدائیں سنائی دے رہی ہیں کہ اردو ختم ہو رہی ہے نئی نسل میں مطالعہ کا شوق کم ہوگیا ہے، ایسے وقت میں ہر ماہ ماہنامہ بچوں کی دنیا کے کے ہزاروں کاپیاں فروخت کرنا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔ عبدالکریم سالار، فاضل انصاری، آرکیٹیک ارشد شیخ، مولانا آصف ندوی موجود تھے. واضح رہے کہ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اورنگ آباد گزشتہ 15 سال سے طلباء اور عوام میں کتابوں کے تئیں شوق پیدا کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے مرزا کے نام کے اعلان کے بعد سے شہر کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں ریاست بھر کی کئی تعلیمی و سماجی تنظیموں کے جانب سے ان کا استقبال کیا جا رہا ہے۔مرزا عبدالقیوم ندوی نے استقبال کے جواب میں کہا کہ یہ ایوارڈ مجھے نہیں بلکہ ان لاکھوں طلباء ، ہزاروں اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کے ساتھ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کا بھی ایوارڈ ہے جنہوں ہر وقت میرا ساتھ دیا اور میری کوششوں کو سراہتے ہوئے میرے کاموں لوگوں تک پہنچایا۔ اس لیے وہ اس ایوارڈ کو اپنے سبھی چاہنے والوں کے نام کرتے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!