Published From Aurangabad & Buldhana

ارباز خان نے کیا قبول ، چھ سال سے کر رہے تھے آئی پی ایل میں سٹے بازی

آئی پی ایل سٹے بازی کے ایک معاملے میں نام آنے کے بعد سلمان خان کے بھائی اور بالی ووڈ اداکار ارباز خان ٹھانے اینٹی اکزارشن سیل میں اپنا بیان درج کرا دیا ہے۔اس دوران ارباز نے کئی اہم انکشاف کئے ہیں۔ نیوز 18 انڈیا کے مطابق ارباز خان نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ گزشتہ 6 سالوں سے وہ آئی پی ایل میں بیٹنگ کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال آئی پی ایل میں 2 کروڑ 75 لاکھ کی بیٹنگ وہ ہارے لیکن اس کے بعد وہ کئی میچوں میں سونو جالان کے ذریعہ جیتے بھی۔

پوچھ گچھ کے دوران ارباز خان نے بتایا کہ شادی میں ہوئی ان بن سے وہ کافی ڈپریشن میں بھی تھے اور مالی طور پر بھی کچھ سالوں سے کمزور تھے ۔ ارباز خان نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ شوقیا طور پر سٹے بازی کرتے تھے ۔ اسے لے کر گھر میں بھی انہیں کھری کھوٹی سنی پڑتی تطی۔ انکی سابق بیوی اور والد بھی انہیں سٹے بازی سے روکتے تھے۔ پوچھ گچھ میں ارباز خان نے بتایا کہ گزشتہ 6 سال سے وہ سونو کے رابطہ میں ہے لیکن انہیں یاد نہیں کہ سونو جالان سے انہیں کس نے ملایا تھا۔

انکاونٹر اسپیشلسٹ اور ٹھانے اینٹی ایسٹارشن سیل کے سینئر افسر پردیپ شرما اور پولیس افسر راج کمار کوتھ مرے ارباز خان سے پوچھ گچھ کر رے ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ سونو جالان کو بھی ارباز سے پوچھ گچھ کے درمیان بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی تھانے اینٹی ایکس ٹارشن سیل نے آئی پی ایل میچ کے دوران سٹے بازی کے معاملے تین سٹے بازوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان سٹے بازوں سے پوچھ تاچھ میں سٹہ بازار کے نامی بکی سونو جالان کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد سونو کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ایسے آیا ارباز خان کا نام سامنے

سونو کا نام سامنے آنے کے بعد اسے گرفتار کرکے جب پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ بالی ووڈ کے کئی سلیبرٹی بیٹنگ میں الگ الگ ناموں سے پیسہ لگاتے ہیں، جس کے بعد ارباز خان کا نام بھی سامنے آیا تھا۔ اب اسی معاملے میں تھانے کرائم برانچ نے ارباز خان کو پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا ہے۔

بلیک میل کررہا تھا سونوجالان

اینٹی ایکسٹارشن سیل کے مطابق سونو جالان نے کئی بالی ووڈ اداکاروں کے بیٹنگ کے پیسے آئی پی ایل میں لگائے تھے اور منافع بھی کمایا تھا۔ ساتھ ہی کئی بالی ووڈ سلیبرٹی کو بلیک میل کررہا تھا کہ اگر سونو جالان کو پیسے نہیں ملے تو سوشل میڈیا پر ان بالی ووڈ سلیبرٹی کے ناموں کو اسٹنگ کئے گئے ویڈیوز کے ساتھ ایکسپوز کردے گا۔

تھانے اینٹی ایکسٹارشن سیل کے مطابق اداکار ارباز خان نے سونو جالان کے ذریعہ کچھ وقت قبل بیٹنگ کی تھی اور کروڑوں روپئے ہارگئے تھے۔ بکی سونو جالان ان پیسوں کی وصولی کے لئے لگاتار ارباز خان کو بلیک میل کررہا تھا۔

داؤد کا قریبی ہے سونو جالان

پولیس کے مطابق 42 سال کا سٹے باز سونو جالان داود ابراہیم گینگ کا بہت قریبی ہے۔ وہ پاکستان اور سعودی عرب میں رہ کر کرکٹ میں سٹے بازی کرتا ہے۔ پولیس نے اسے کلیان کورٹ سے تب گرفتار کیا تھا، جب وہ اسی کیس میں ایک ملزم سے ملنے آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈی کمپنی کے لئے کام کرنے ولاے سونو ملاڑ میں دو کرکٹ میچ فکس کئے تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!