Published From Aurangabad & Buldhana

اجودھیا میں رام مندر کی جگہ ودیا مندر کی تعمیر ہونی چاہئے : مولانا کلب صادق ، سلمان ندوی پر تبصرہ سے انکار

لکھنو : سرکردہ شیعہ مذہبی رہنما اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر مولانا کلب صادق نے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام مندر کی جگہ ودیا مندر کی تعمیر ہونی چاہئے ۔ رام مندر کے معاملہ پر بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مندر ضرور بنے ، لیکن ودیا مندر بنے ۔ حالانکہ انہون نے مولانا سلمان ندوی کی شری شری روی شنکر سے ملاقات اور ان کے مشورہ پر کچھ بھی نہیں کیا ۔
بارہ بنکی میں نیوز ۱۸ سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا صادق نے کہا کہ میری رائے میں ایودھیا میں ودیا مندر کی تعمیر ہونی چاہئے ۔ اب تک رام مندر کا معاملہ حل ہوجانا چاہئے تھا ، لیکن یہ تبھی حل ہوگا جب لوگ چاہیں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ مولانا نے کہا کہ مسلمانوں کو عیسائیوں سے سبق لینا چاہئے ۔ جہاں کہیں بھی چرچ ہوتا ہے وہاں اسکول ضرور ہوتا ہے ۔ آپ نے کتنی مسجدیں دیکھی ہیں جہاں اسکول ہے ؟ ۔ اسکول کا مطلب جدید تعلیمی ادارہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج مذہبی اور جدید تعلیم وقت کا تقاضہ ہے ۔ مسلمانوں کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ مسجد کے ساتھ ساتھ جدید تعلیمی ادارہ کی تعمیر بھی ہو، اس کا ہندو بھی استقبال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میرے ہندو بھائیوں سے ہمیشہ پیار اور محبت ملی ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!