Published From Aurangabad & Buldhana

اتر پردیش کے پیلی بھیت میں خوفناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 31 زخمی

پیلی بھیت : اتر پردیش کے ضلع پیلی بھیت کے سیرامئو (شمالی) علاقے میں آج علی الصبح اتر پردیش اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس اور ایک پک اپ گاڑی کے درمیان ہونے والی ٹکر میں ایک بچہ اور دو خواتین سمیت 8 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ جئے پرکاش نے ہفتہ کے روز یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ سے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس پیلی بھیت جارہی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ صبح دو بج کر پچاس منٹ پر سیرامئو شمالی علاقے کے باری بجیا گاؤں کے قریب دونوں گاڑیوں میں آمنے سامنے ٹکر ہوگئی جس سے دونوں گاڑیاں الٹ گئیں۔

حادثہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو خواتین اور پانچ مردوں کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کے دوران ایک بچے کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک ہلاک ہونے والوں میں سے چار کی شناخت ہوچکی ہے ، ان میں ایک بہرائچ ،ایک نیپال اور ایک لکھنؤ سے تعلق رکھنے والا جوڑا شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں بیشتر لوگ پیلی بھیت کے ہیں۔

یو این آئی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!