Published From Aurangabad & Buldhana

اتر پردیش کے بعد اب مد ھیہ پر دیش میں مدارس پر شکنجہ کسنے کی تیاری ، غیر رجسٹرڈ مدارس ہوں گے بند

بھوپال : اتر پردیش کے بعد اب مد ھیہ پر دیش حکومت مدرسوں پر شکنجہ کسنے کی تیاری کررہی ہے ۔ در اصل مد ھیہ پر دیش چائلڈ رائٹ کمیشن نے اچانک بھوپال کے مدرسوں کی جانچ شروع کی اور جانچ میں سامنے آیا ہے کی شہر میں چل رہے مدارس نہ تو محکمہ تعلیم سے اور نہ ہی مد رسہ بورڈ سے رجسٹرڈ ہیں ۔علاوہ ازیں ان مدارس میں طلبہ کو وہ مطلوبہ سہولیات بھی نہیں مل رہی ہیں ۔

جانچ کے بعد چائلڈ رائٹ کمیشن نے ایسے مدارس کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جس کے بعد مد ھیہ پر دیش مد رسہ بورڈ بھی حرکت میں آگیا ہے ۔اور وہ مدارس جو مد رسہ بورڈ میں رجسٹر ڈہیں، لیکن انہوں نے اپنا رینیول نہیں کرایا ہے ، ان پر سختی کرنے جا رہا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!