Published From Aurangabad & Buldhana

آ ئی سی سی نے کرکٹ کے ضوابط میںکی تبدیلی،کپتانو ں کیلئے بڑی راحت

کرکٹ آنے والے دنوں میں تبدیل شدہ اندازمیں نظرآئےگا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کچھ نئے ضوابط اورتبدیلیوں کومنظوری دی ہے۔ لندن میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں ایک بڑے فیصلےکےتحت سست رفتارسے اوورڈالنے پراب کپتان معطل نہیں ہوں گے۔ اس کےبجائےاب پوری ٹیم کوسزا ملےگی۔ ساتھ ہی اب سے کپتان اورباقی کھلاڑیوں پربرابرجرمانہ لگایا جائے گا۔

آئی سی سی کےفیصلے کےتحت ‘سست رفتارسے اوورڈالنے پرسزامیں تبدیلی کی ہے۔ اب کپتانوں پرمعطل ہونے کا خطرہ نہیں ہوگا، لیکن سست رفتارسےاوورکرنے پرآئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کےدوران کھلاڑیوں کے پوائنٹ کاٹے جائیں گے’۔ ابھی تک جوضوابط تھے، اس کےمطابق کپتان پرمیچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ لگتا تھا اورباقی کھلاڑی 10-10 فیصدی جرمانہ جھیلتے تھے۔ وہیں مسلسل تین میچوں میں ایسا ہونے پرکپتان پرپابندی لگ جاتی تھی۔ آئی سی سی کےنئے ضوابط سے کپتانوں کوکافی راحت ملے گی۔

ایک دوسرے فیصلےمیں گیند سےزخمی کھلاڑی کی جگہ اس کی جگہ دوسرا کھلاڑی لے سکتا ہے۔ انگلینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان ایشیزسیریزسےاس تبدیلی کی شروعات ہوگی۔ آئی سی سی نےبتایا ‘جیسا کھلاڑی ہوگا اس کا متبادل بھی ویسا ہی ہونا چاہئے۔ یعنی گیند بازکی جگہ گیند بازاوربلےبازکی جگہ بلے باز۔ اس طرح کی تبدیلی کےلئے میچ ریفری کی منظوری ضروری ہوگی۔ یکم اگست سے یہ تبدیلی نافذ ہوگی۔ اس کا مطلب ہےکہ ایجبسٹن میں ہونے والی مردوں کے ایشیزٹسٹ سے اس کی شروعات ہوگی’۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!