Published From Aurangabad & Buldhana

آیوش اسپتال کے لئے گھاٹی نے ابھی تک زمین مختص نہیں کی

اورنگ آباد:۔ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (DMER) ممبئی کی جانب سے آیوش(آیورویدک، یونانی، سدّھا اور ہومیو پیتھی )اسپتال قائم کرنے کی ہدایت 9؍ ماہ قبل دی تھی لیکن آج تک گھاٹی اس کے لئے زمین تک مختص نہیں کر پائی ہے۔
متبادل اورقدرتی علاج کے نظام کو پروان چڑھانے کی غرض سے حکومت ہند کے تحت چلنے والی وزارت برائے آیوش نے ملک میں 100آیوش اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت کا یہ فیصلہ قومی آیوش مشن کے تحت لیا گیا ہے۔ DMER نے 11؍مئی 2017کو گھاٹی انتظامیہ کو اورنگ آباد میں 50بستر کے آیوش اسپتال قائم کرنے کے لئے زمین دینے کہا تھا۔اس پروجیکٹ کو سال 2017-18کے بجٹ کے حساب سے شروع ہوجانا چاہیے تھا۔ اورنگ آباد کے علاوہ تین اور دیگر مقامات پر آیوش اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں میرج، چندرپوراور امباجوگئی شامل ہے۔
اورنگ آباد کو چھوڑ کر باقی تینوں مقامات نے زمین کی تفصیلات اور پروجیکٹ رپورٹ حکومت کو روانہ کردی ہے۔
اس موقع پر گھاٹی کی ڈین کنان یلیکر نے کہا کہ انھوں نے اس کے لئے ایک کمیٹی بنا لی ہے جس میں PWDکے آرکیٹیکٹ اور انجینیرشامل ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!