Published From Aurangabad & Buldhana

آپریشن پارکنگ منی: آئی ٹی چھاپہ ماری میں ملا 90 کلو سونا، کار میں ملے 100 کروڑ نقدی

انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ ںے پیر کو چنئی میں ایک چھاپے میں 100 کروڑ روپئے نقدی اور 90کلو سونا برآمد کیا ہے۔ یہ چھاپہ ماری چنئی میں سڑک ٹھیکیدار ناگ راجن سیدورئی کی کمپنی ای کے جی گروپ کے دفتروں پر ماری گئی تھی۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے پیر کی صبح ساڑھے چھ بجے آپریشن پارکنگ منی ‘نام سے آپریشن شروع کیا ۔اس کے بعد تمل ناڈو میں 22 الگ۔الگ مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔ناگ راجن کے سی ایم ای پلانی سوامی سمیت اے آئی اے ڈی ایم کے کئی لیڈران سے قریبی تعلق ہیں۔

چھاپہ ماری سے جڑے ایک افسر نے بتایا کہ ” قریب 100 کروڑ کی نقدی بر آمد ہوئی ہے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔ چھاپہ ماری ابھی بھی جاری ہے ۔ یہ آپریشن انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی چنئی جانچ ٹیم چلا رہی ہے ۔ افسر نے بتایا کی نقدی ٹریول بیگ میں بھر کر پارکنگ میں رکھی کاروں میں رکھے گئے تھے ۔

افسران نے بتایا کہ صرف 22 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں ۔ان میں سے 17 چنئی 4 اروپکوٹئی اور ایک ویلور کے کٹپڈی میں ہے۔ جانچ منگل کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!