Published From Aurangabad & Buldhana

آصفیہ کالونی میں بیک وقت 5 گلیوں کی کانکریٹنگ

تمام بلدی سہولتیں مہیا کروانے بزرگوں نے کارپوریٹر سید متین کو دعاؤں سے نوازا

اورنگ آباد 17 مارچ (سینئر رپورٹر)آصفیہ کالونی وارڈ نمبر20 میں سید سادات درگاہ گلی ، انور بھائی الیکٹریک والے کی گلی، نعیم ٹیلر کی گلی، کنوئیں والی گلی، اور اسلم بھائی دھوبی والی گلی ، ان پانچ گلیوں میں آج بیک وقت کانکریٹنگ کاموں کی شروعات کی گئی ۔ ان گلیوں کے ساتھ ہی اب آصفیہ کالونی وارڈ میں 80 فیصد راستوں اور گلیوں کا تعمیری کام مکمل ہو چکا ہے ۔ اس کے علاوہ پورے وارڈ میں پانی ، ڈرینج اور اسٹریٹ لائٹ کے علاوہ ایل ای ڈی لائٹ اور مساجد و اہم چوراہوں پر ایک کروڑ کی لاگت سے ہائی ماسٹ بھی نصب کئے جا رہے ہیں ۔ وارڈ میں مذکورہ تمام بلدی سہولتیں مہیا کروانے مجلس کارپوریٹر سید متین نے میونسپل انتظامیہ سے ٹھوس نمائندگی کی ہے ۔ صفائی و کچرا نکاسی معاملہ میں بھی سید متین ذاتی طور پر توجہ دے رہے ہیں ۔ مذکورہ پانچوں گلیوں میں کانکریٹنگ کروانے کے لئے وارڈ کی ضعیف خواتین اور معمر شہریان نے کارپوریٹر سید متین کو دعاؤں سے نوازا اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!