Published From Aurangabad & Buldhana

آر ٹی او آفس کا کروڑ ی میں منتقل ہونا مُشکل

اورنگ آباد (اے۔ای)شہر کے ریلوے اسٹیشن علاقے کے قریب واقع آر ٹی او آفس احاطہ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی بناء پر ناکافی ثابت ہورہا ہے ،جس کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے آر ٹی اوآفس کو شہر سے چند کلو میٹر فاصلے پر واقع کروڑ ی میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔لیکن اس معاملہ میں اب تک عملی طور پر کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا گیا ہے ،جبکہ یہاں پر نو تعمیر شدہ ٹیسٹنگ ٹریک پر رکشہ کے ساتھ بڑی گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کا کام جاری ہے ۔واضح ہوکہ سابقہ ڈویژنل کمشنر کے دور میں کروڑ ی میںآر ٹی او کے نئے آفس کوتعمیر کروانے کی ایک تجویز ان کے سامنے رکھی گئی تھی ،جس کو منظوری ملنے کے بعد آر ٹی او کے لئے یہاں پر جگہ فراہم کی گئی تھی ۔اسی طرح نئے آر ٹی او کی تعمیر کے لئے ساڑھے تین سو کروڑ کا فنڈ بھی مختص کیا گیا تھا ،لیکن اس معاملہ میں معقول فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے اب تک صرف ٹیسٹنگ ٹریک اور بانڈری وال کا کام محکمہ تعمیرات عامہ کے ذریعے کروایا گیا ہے ۔جبکہ بقیہ کاموں کے لئے درکار فنڈ کے جاری ہونے میں ہورہی تاخیر کی وجہ سے آر ٹی او کا وہاں منتقل ہونا بظاہر مشکل نظر آرہا ہے ،حالانکہ اس ضمن میں اعلی عہدیداروں سے نمائندگی کی جارہی ہے ،لیکن ان کی جانب سے مزید انتظار کرنے کی بات کہی جارہی ہے ۔لہذا اس صورت حال میں کروڑی میں شہر کے آر ٹی او کا منتقل ہونے میں مزید تاخیر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!