Published From Aurangabad & Buldhana

آخری جگہ سے بچنا چاہیں گے نارتھ ایسٹ اور دہلی

گوہاٹی: نارتھ ایسٹ یونائٹڈ ایف سی اور دہلی ڈایناموز ٹیمیں ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چوتھے سیزن میں پلے آف میں جانے کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں، لیکن بدھ کو اندرا گاندھی ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کو جیت کر دونوں ٹیموں کی کوشش لیگ کا اختتام آخری مقام کے خطرے کو ٹالنے کی ہوگی۔ اس وقت نارتھ ایسٹ اور دہلی کی ٹیمیں بالترتیب نویں اور 10 ویں مقام پر ہیں۔دونوں ٹیموں نے اچھی کارکردگی تو کی ہے ، لیکن تسلسل کی کمی کی وجہ سے یہ دونوں ٹیمیں آخری 4 میں جانے کی ریس سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ میچ سے پہلے نارتھ ایسٹ کے ڈریسنگ روم میں ماحول پر ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ایلکو اسکاٹوري نے کہا کہ کوالیفکیشن ہو یا نہیں، لیکن ان کی ٹیم اب بھی مثبت ہے اور ان کی ٹیم کے تمام پیشہ ور کھلاڑی اپنا 100 فیصد دینے کو تیار ہیں ۔ ایلکو نے کہاکہ کھلاڑی کافی مثبت ہیں اور ہر کوئی اپنا بہترین دینا چاہتا ہے ، اس میں کوئی شک نہیں ہے ۔ظاہر سی بات ہے جب آپ کسی بھی چیز کے لئے لڑتے نہیں تو آپ کی تحریک میں کمی آ جاتی ہے ، لیکن ایک گروپ کے طور پر ہر کسی کو سیکھنے کی ضرورت ہے اور ہم ہر میچ کے ساتھ بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!