Published From Aurangabad & Buldhana

آج این سی پی کاہلہ بول مورچہ

شہریان متبادل راستے اختیارکریں

اورنگ آباد: ۲فروری:کل ۳فروری بروز سنیچر کو صبح گیارہ بجے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے کرانتی چوک تا ڈویژنل کمشنریٹ ہلہ بول مورچہ نکالاجارہاہے۔ڈویژنل کمشنریٹ پرہلہ بول مورچہ اجلاس میں تبدیل ہوجائیگا۔اس اجلاس میں این سی پی کے قومی صدر سابق مرکزی وزیر شردپوار‘سنیل تٹکڑے‘ اجیت پوار‘ دھنجے منڈے‘ ایم پی سپریہ سولے‘فوزیہ تحسین خان‘ نواب ملک‘ کے علاوہ دیگر اعلی قائدین موجودرہیں گے۔اس مورچہ میں مراٹھواڑہ بھرسے پچاس ہزارسے زائد کارکنان وعوام الناس کی شرکت متوقع ہے۔ ا س کے سبب کرانتی چوک‘ پٹن گیٹ‘گلمنڈی‘سٹی چوک‘شاہ گنج‘چیلی پورہ تا ڈویژنل کمشنریٹ راستے پر ٹریفک جام ہوسکتاہے۔ شہریان وراہگیروسوار مشکلات سے بچنے کیلئے صبح دس تا دوپہر تین بجے کے درمیان ان راستوں کامتبادل اختیارکریں۔اسطرح کی اپیل اسسٹنٹ کمشنرٹریفک سی ڈی شیوگن‘ نے کی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!