Published From Aurangabad & Buldhana

آج اشوک راؤ چوہان پربھنی دورے پر

پربھنی(نامہ نگار) ممبر پارلیمنٹ وریاستی صدرکانگریس اشوک چوہان دو روزہ پربھنی دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔ وہ ۱۳؍ فروری کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے ناندیڑ سے بذریعہ کار جنتور آئیں گے دوپہر ڈھائی بجے وہ جنتور تعلقہ کا دورہ کرینگے جہاں وہ سڑی تعلقہ جنتور میں ژالہ باری سے ہوئے فصلوں کے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ اسی طرح مار واڑی تعلقہ جنتور میں سارھے تین بجے فصلوں کا معائنہ کرینگے۔بعد ازاں وہ پربھنی تعلقہ کے جھری میں شام چار بجے ملاقات کرتے ہوئے فصلوں کے نقصانات پرکسانوں سے تبادلہ خیال کرکے ضلع کلکٹر کو دوپہر ساڑھے چار بجے محضر پیش کرینگے۔ شام پانچ بجے بی رگھو ناتھ ثقافتی ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ اس دورہ میں ان کے ہمراہ سریش ورپوڑ کر ،ندیم انعامدار، میئر مینا ورپوڑ کر، ڈپٹی میئر مینا ورپوڑ کر ،ڈپٹی میئر سید سمیع عرف ماجولالہ، محمد لیاقت انصاری، ستار انعامدار ودیگر موجود رہیں گے۔ اسطرح کی اطلاع محمد لیاقت انصاری نے جا ری کی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!