Published From Aurangabad & Buldhana

آئی پی ایل کا افتتاحی مقابلہ ممبئی اور چنئی کے مابین

نئی دہلی:وی وو انڈین پریمئرلیگ کے 11ویں ایڈیشن کا افتتاحی مقابلہ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینس اور دوسال کی معطلی کے بعد واپسی کررہی دوبارکی فاتح ٹیم چنئی سپر کنگس کے مابین سات اپریل کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ کا 11واں ایڈیشن 7اپریل سے 27مئی تک ملک کے 9مقامات پر ہوگا۔ٹورنا منٹ 51دن تک چلے گا۔ٹورنامنٹ کے لیگ میچ 7اپریل سے 20مئی تک ہونگے ۔فائنل 27مئی کو ہوگا۔ دوسال کی معطلی کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کررہی راجستھان رائلس اور چنئی کی ٹیمیں بالترتیب سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم اور ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں اپنے گھریلومیچ کھیلیں گی ۔کنگس ایلیون پنجاب کی ٹیم اپنے تین گھریلو میچ اندور میں اور چار میچ موہالی میں کھیلے گی ۔ اس ٹورنامنٹ میں 12میچ شام 4بجے اور 48میچ رات 8بجے سے کھیلے جائیں گے ۔کوالیفائر ایک کی فاتح اور کوالیفائر دوکی فاتح کے مابین فائنل وانکھیڑے اسٹیڈیم میں اتوار27مئی کو کھیلا جائیگا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!