Published From Aurangabad & Buldhana

آئی پی ایل فائنل میں پیر سے خون بہتے رہنے کے باوجود ٹیم کیلئے بلے بازی کرتے رہے شین واٹسن

حیدر آباد :حیدرآ بادکے راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 12مئی کوکھیلے گئے نڈین پریمیرلیگ کے فائنل میں ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو ایک رن سے شکست دے دی اورممبئی آئی پی ایل چمپئن بن گئی۔چنئی کی طرف سے شین واٹسن نے فائنل میچ میں 59 گیندوں میں 80 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔فائنل میچ ہارنے کے بعد چنئی کے سینئراسپنرکھلاڑی ہربھجن سنگھ نے واٹسن کو لے کربڑا انکشاف کیا ہے۔
چنئی سپر کنگس کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے انڈین پریمئر لیگ 2019 کے فائنل میچ کے بعد اس راز سے پردہ اٹھایا کہ شین واٹسن درد اور خون بہنے کے باوجود بھی بلے بازی کرتے رہے تھے۔چنئی سپر کنگس نے بھی شین واٹسن کی دلیری کو سلام کیا۔فینس کو جب یہ بات پتہ چلی تو سوشل میڈیا پر شین واٹسن کی تعریفوں کے پل بندھنے شروع ہو گئے۔ ہر کوئی واٹسن کو ان کی اس کھیل کے احساس اور ڈیڈکیشن کے لئے سلام کر رہا ہے۔آپ کوبتادیں کہ شین واٹسن نے فائنل میچ میں 59 گیندوں میں 80 رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن 20 اوورکی چوتھی گیند پروہ کنال پانڈیا کے ہاتھوں رن آوٹ ہوگئے۔ دو رن لینے کے چکرمیں واٹسن نے تیزدوڑلگائی، لیکن وہ کریز تک نہیں پہنچ سکے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!