Published From Aurangabad & Buldhana

آئی پی ایل:وراٹ کوہلی پر 12 لاکھ روپئے کا جرمانہ،جانیں کیا ہے معاملہ

رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی پر چنئی سپر کنگ کے خلاف بدھ کی رات ہوئے میچ میں دھیمی اوور رفتار کیلئے 12 لاکھ کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔میزبان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 205 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیاتھا لیکن سپر کنگس نے کپتان مہیندر سنھگ دھونی کی 34 گیند میں 70رن کی طوفانی اننگ کی بدولت دو گیند باقی رہتے چنئی نے ہدف حاصل کر لیا ۔
بتادیں کہ اس مرتبہ کے آئی پی ایل میں کم از کم اوور رفتار کا یہ پہلا معاملہ ہے۔اس لئے کوہلی پر 12 لاکھ روپئے کا جرمان لگایا گیا ہے۔

بدھ کو انڈینس پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 11ویں ایڈیشن ایم ۔چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے رائل چیلنجرس بنگلور اور چنئی سپر کنگس کے درمیان کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں چنئی سپر کنگس نے مقابلہ جیت لیا تھا۔حالانکہ میچ میں دھیمی اوور رفتار کیلئے رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی پر 12 لاکھ راپئے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!