Published From Aurangabad & Buldhana

آئی سی سی درجی بندی میں ہندوستان ،چھ ماہ میں تیسری بار پہلی رینکنگ پر

دوبئی: جنوبی افریقہ کی زمین پر پہلی بار سیریز جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران تیسری دفعہ آئی سی سی ون ڈے کی درجہ بندی میں سب سے اعلی مقام حاصل کیا ہے ۔ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو منگل کی رات پانچویں ون ڈے میں 73 رن سے شکست دے دی، جس میں چھ میچوں میں اے آئی ڈی سیریز میں4-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ جب ہندوستانی ٹیم اے آئی ڈی سیریز میں کھیل رہا تھا، تو اس وقت 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔ دومیچوں میں کامیابی حاصل کرنے بعد ہندوستانی ٹیم نمبر ایک پر پہنچ گئی ۔ ہندوستانی ٹیم کے 122 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ اب 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان چھٹے اور فائنل میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ اگر ہندوستان نے اس میچ کو جیت لیا تو پھر وہ سیریز کو 123 پوائنٹس کے ساتھ ختم کردیں گے اور اگر وہ ہار جائے تو وہ 121 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک پر قائم رہے گا۔یہ اکتوبر2017 کے بعد سے پانچویں بار ہوگا جب ہندستان نے ایک روزہ میچوں کی درجہ بندی میں سر فہرست رہ کر سیریز ختم کی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ درجہ بندی کی فہرست میں اس وقت سب سے اوپر ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!