Published From Aurangabad & Buldhana

آئیر لینڈ کے خلاف یکروزہ سیریز کیلئے انگلینڈ نے معین علی کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا

لندن : انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے منگل کو آئرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے آل راؤنڈر معین علی کو نائب کپتان نامزد کیا ہے۔ یہ سریز 30 جولائی سے شروع ہوگی۔ یہ سریز ساوتھمپٹن کے ایجس باؤل میں بایو سیکیور ماحول میں بند دروازوں کے پیچھے یعنی بغیر ناظرین کے منعقد ہوگی۔انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت وائٹ بال کے یعنی ٹیسٹ کپتان ایان مورگن کریں گے، لیکن ان کے معمول کے نائب جوس بٹلر ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے سبب ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کی ذمہ داری آل راونڈر معین علی سنبھالیں گے۔

کھلاڑیوں کو دونوں سیریز کے بایو سیکیور پروٹوکول کے حصے کے طور پر الگ رکھا جارہا ہے۔ اتوار کے روز انگلینڈ لائنز اور آئرلینڈ کے درمیان ایک وارم اپ میچ اور دو انٹرا اسکواڈ میچ (منگل اور جمعہ) کے بعد اگلے ہفتےسیریز کے لئے انگلینڈ کی ٹیم کی تصدیق ہوجائے گی۔ اپنی ذمہ داریوں کے حصے کے طور پر معین دو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچوں کے دوران ایک ٹیم کی قیادت کریں گے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!