Published From Aurangabad & Buldhana

آئندہ تعلیمی سال سے یونیورسٹی میں 4نئے کورسیس شروع کئے جائیں گے

اورنگ آباد (اے۔ای)ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مرٹھواڑہ یونیورسٹی کی جانب سے حال ہی میں شروع کئے گئے گوپی ناتھ مُنڈے نیشنل رورل ڈیولپمنٹ اینڈ ریسرچ کی جانب سے آئندہ تعلیمی سال سے چار نئے کورسیس شروع کئے جائیں گے ۔جس کو شروع کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے منظوری دی گئی ہے ،جبکہ ان کورسیس کے نصاب تیار کرنے کا کام آخری مرحلہ میں ہے جس کے نتیجہ میں دیہی ترقی و ریسرچ کو فروغ ملنے کے امکانات بڑھ جائیں گے ۔ واضح ہوکہ مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے گوپی ناتھ مُنڈے نیشنل رورل ڈیولپمنٹ اینڈ ریسرچ وک بامو یونیورسٹی میں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ،جس کے بعد اس سینٹر کے ذریعے حکومت کو ایک پروجیکٹ روانہ کیا گیا تھا جس میں دیہی ترقی کے فروغ کے متعلق پی جی کورس میں دس تا بارہ ڈپارٹمنٹ شروع کرنے کی تجویز رکھی گئی تھی ۔جس میں سے چار کورسیس کو شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ان چاروں کورسیس میں ہر کورس میں ۳۰ طلباء کی نشستیں ہوگی ،اور ان کورس میں ۶۰ فیصد نمبرات تھیری اور چالیس فیصد نمبرات پریکٹیکل پر مبنی ہوگی ۔ان کورسیس میں رورل ڈیولپمنٹ اینڈر یسرچ ،رورل اکنامی ،بینکنگ ،انڈسٹری،بائیو ڈائیورسٹی ڈیولپمنٹ ،رورل ٹیکنالوجی شامل ہیں ۔ان کورس کو کرنے والے طلباء کو ملازمت نہ بھی ملے تو یہ طلباء صنعت و زراعت کے میدان میں خودکفیل بن سکتے ہیں ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!