Published From Aurangabad & Buldhana

یوپی ضمنی انتخابات کے بعد بی جے پی پہنچ گئی 272 لوک سبھا سیٹوں پر

* بی جے پی نے 2014کے لوک سبھا انتخابات میں 282سیٹیں جیتی تھیں * امسال ہوئے 6ضمنی لوک سبھا انتخابات میں سے بی جے پی ایک بھی نہیں جیت پائی ہے

نئی دہلی:۔ یو ں تو جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار دوبارہ این ڈی ائے میں شامل ہوگئے ہیں، لیکن انھوں نے بہار میں لالو پرساد یادو کے ساتھ مل کر2015میں بی جے پی کو ہرانے کا مہاگٹھ بندھن کا نمونہ پیش کیا تھاجسکا استعمال حال ہی میں یو پی کے لوک سبھاضمنی انتخابات میں اپنایا گیا جس نے وہی نتائج پیش کیے۔
سماج وادی صدر اکھلیش یادو اور بی ایس پی صدر مایا وتی نے گورکھپور اور پھولپور لوک سبھا کے ضمنی انتخابات ساتھ مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔بی جے پی جس نے 2014کے لوک سبھا انتخابات میں ان دونوں سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی لیکن اس ضمنی انتخابات میں دونوں جگہ ہار ملی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ دونوں نشستیں وزیر اعلیٰ یوگی اور نائب وزیر اعلیٰ موریا کی تھی۔ آدتیا ناتھ نے تقریباً تین مرتبہ سے اس سیٹ پر جیت حاصل کی تھی جو ہاتھ سے نکل گئی ہے۔ اس ہار کے بعد بی جے پی لوک سبھا ممبران کی تعداد 282سے کم ہوکر 272ہوگئی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!